26 اگست، 2019 3:50 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83452443
0 Persons
چین ایران کیساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر پابند

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات چینی سفیر نے کہا ہے کہ بیجنگ تہران کے ساتھ باہمی تعاون بڑھانے پر پابند ہے.

یہ بات "چانگ خوآ" نے پیر کے روز ارنا چیف "سید ضیاء ہاشمی" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین اور فریم ورک کے تحت ہانگ کانک کی تبدیلیوں کی حمایت کر رہا ہے.
خوا نے کہا کہ چین جوہری معاہدے کی حمایت پر زور دے کر امریکہ کے یک طرفہ اقدامات بالخصوص ایران مخالف پابندیوں کی مذمت کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ چین یقین رکھتا ہے کہ جوہری معاہدے کا کوئی اچھا متبادل نہیں ہے اور اس پر مکمل عملدرآمد کرنا علاقے کی سلامتی کو فراہم کرے گا.
انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی میں چینی زبان سروس کے باقاعدہ آغاز پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات بڑھانے کے لئے مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں.
تفصیلات کے مطابق، پیر کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارے "ارنا" کی جانب سے چینی زبان میں سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے.
چینی زبان کی افتتاحی تقریب میں تہران میں تعینات چینی سفیر "چانگ خوا"، ایرانی وزرات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیائی امور، ارنا چیف "سید ضیاء ہاشمی"، ارنا کے ڈائریکٹر جنرل فارن نیوز 'فردین پازوکی' اور دوسرے کارکنوں نے شرکت کی.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 13 =