26 اگست، 2019 2:50 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83452315
0 Persons
ایرانی سفیر کی نظر میں ظریف کے دورہ چین کی اہمیت

بیجنگ، ارنا - چین میں تعینات ایران کے سفیر نے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے چین کے تیسرے دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں چین کو اہم مقام حاصل ہے.

یہ بات "محمد کشاورز زادہ" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی وزیر خارجہ اس تین روزہ دورے پر چینی حکام کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کریں گے.
کشاورز زادہ نے کہا کہ رواں سال کے دوران ظریف کے تیسرے دورے چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتکاری اور دیرینہ تعلقات کی اہمیت کی علامت ہے.
انہوں نے کہا کہ چین اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم شراکت داری ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، آرٹ، کھیل، سیاسی، تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں.
انہوں نے جوہری معاہدے میں چین کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ نے اس عالمی معاہدے سے امریکی علیحدگی کے باوجود ایران کی حمایت سے دریغ نہیں کیا ہے اور دوسرے فریقین کے جوہری وعدوں پر عملدرآمد کرنے پر زور دے رہا ہے.
ایرانی سفیر نے کہا کہ چین ہمارے ملک کے ساتھ اراک ری ایکٹر کی تعمیر نو میں باہمی تعاون اور امریکہ کے ایران مخالف موقف کی مذمت کر رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ محمد جواد ظریف چینی حکام کے ساتھ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ،سرمایہ کاری، تجارتی، اقتصادی اور بنیادی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کریں گے.
کشاورز زادہ نے کہا کہ چین مشرق وسطی اور آبنائے ہرمز میں استحکام قائم کرنے کے لئے تہران کے ساتھ اپنے مذاکرات کو جاری رکھے گا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 12 =