ایران میں پتھروں کی عالمی نمائش، 41 غیرملکی سفارتکار مدعو

خمین، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے علاقے محلات میں پتھروں کی 12ویں عالمی نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں 41 سفیر اور کمرشل اتاشیوں کو شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے.

یہ بات منعقد ہونے والی نمائش کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر "محمد حلاجیان" نے پیر کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عمان ، ترکمانستان ، ترکی ، جنوبی کوریا ، قطر ، ملائشیا ، قازقستان ، کرغزستان ، روس ، بھارت ، چین ، گھانا ، ازبکستان ، فرانس ، سویڈن ، نیدرلینڈز ، یونان ، متحدہ عرب امارات ، عراق ، ارجنٹائن ، آذربائیجان ، آرمینیا ، بیلاروس ، جارجیا ، پولینڈ ، لبنان ، یوکرائن ، تیونس ، اردن ، پرتگال ، افغانستان ، جاپان ، انڈونیشیا ، اسپین ، اٹلی ، تاجکستان ، تھائی لینڈ ، ہنگری اور جرمنی کے سفراء اور کمرشل اتاشی پتھروں کی 12ویں عالمی نمائش میں شریک ہوں گے.
حلاجیان نے کہا کہ ایرانی پتھروں کی صنعت پر تمام پابندیاں اور دباؤ کے باوجود ملکی اور غیرملکی سطح پر اس نمائش کا استقبال بے مثال ہے.
انہوں نے کہا کہ پتھروں کی 12ویں عالمی نمائش کا 8 سے 11 اکتوبر تک ایرانی علاقے محلات میں انعقاد کیا جائے گا.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 1 =