طاقت اور سفارتکاری کے ذریعے قومی مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے: ایرانی صدر

تہران، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت، طاقت اور سفارتکاری کے ذریعے قومی مفادات کا بھرپور تحفظ کر رہی ہے.

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روز تہران میں ایرانی موجودہ حکومت کی کامیابیوں سے متعلق ایک کانفرنس میں کہی.

صدر مملکت نے مزید کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ صرف ایک ہاتھ سے ملکی مفادات کا دفاع ہوسکتا ہے تو وہ غلطی پر ہیں کیونکہ دو ہاتھوں سفارتکاری اور طاقت کے ذریعے سے ہی عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے.
انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ ہمیں ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے کسی بھی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے.
ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ ہماری قوم کی خواہش عزت، وقار، آزادی اور خوشحالی ہے.
انہوں نے بتایا کہ ہم نے جوہری کے شعبے میں دو اہم اقدامات اٹھائے ہیں لیکن مذاکرات بھی کریں گے.
صدر روحانی نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہمارا راستہ سو فی صد کامیاب نہ ہوئے لیکن ہم کو اپنے کام اور اقدام کو کرنا چاہیے.
انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اپنی تمام کوششوں کا استعمال کر کے موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے.
انہوں نے قومی پیداوار اور اندرونی طاقت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ہمیں دنیا سے بات کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں.
9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 5 =