26 اگست، 2019 11:02 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83451685
0 Persons
ارنا نیوز ایجنسی میں چینی زبان سروس کا افتتاح

تہران، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی خبررساں ادارے "ارنا" کی جانب سے چینی زبان میں سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے.

چینی زبان کی افتتاحی تقریب میں تہران میں تعینات چینی سفیر "چانگ ہوا"، ایرانی وزرات خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ایشیائی امور، ارنا چیف "سید ضیاء ہاشمی"، ارنا کے ڈائریکٹر جنرل فارن نیوز 'فردین پازوکی' اور دوسرے کارکنوں نے شرکت کی.
ارنا کی ویب سائیٹ پر چینی سروس کا آغاز ذرائع ابلاغ کے شعبے میں ایران کی ایک بڑی کامیابی سمجھی جاتی ہے.
تفصیلات کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا میں فارسی، انگریزی، عربی، فرانسیسی، اردو، روسی، ترک، جرمن اور ہسپانوی زبانوں میں ترجمہ ہونے والی خبریں شائع کی جاتی ہیں۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 3 =