ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذکرات کا آغاز

تہران، ارنا- مغربی ذرائع ابلاغ نے کہا کہ کچھ لمحوں پہلے اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" اور "ژان ایو لودریان" ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

الیزہ محل کے ایک عہدیدار کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اور امریکی وفد کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے قبل از این کہا تھا کہ ظریف نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کی با ضابطہ دعوت پر گروپ جی-7 کے اجلاس میں حصہ لیا۔

یہ بات "سید عباس موسوی" نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری شدہ پیغام میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ژان ایو لودریان" نے ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ایرانی وزیر خارجہ کو گروپ جی- 7 کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 7 بڑے صنعتی ممالک کے اجلاس فرانس کے جنوب مغربی علاقے "بیاریتز" میں انعقاد کیا گیا ہے۔

کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ اس اجلاس میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت نے حصہ لیا ہے۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 9 =