یہ بات "سید عباس موسوی" نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک جاری شدہ پیغام میں کہی۔
تفصیلات کے مطابق "ژان ایو لودریان" نے ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان جوہری معاہدے سے متعلق باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ایرانی وزیر خارجہ کو جی- 7 کے اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ ظریف اس اجلاس کے دوران، امریکی وفد سے ملاقات نہیں کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 7 بڑے صنعتی ممالک کے اجلاس فرانس کے جنوب مغربی علاقے "بیاریتز" میں انعقاد کیا گیا ہے۔
کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکہ گروپ سیون کے رکن ممالک ہیں۔ اس اجلاس میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں کے سربراہان مملکت نے حصہ لیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ