ایرانی کوہ پیما نے کرغزستان اور قازقستان کی چوٹیاں سر کرلیں

دزفول، ارنا - ایرانی کوہ پیما "مہرداد امیری" نے قازقستان اور کرغزستان میں موجود سات ہزار میٹر کی دو چوٹیوں کو سر کرلیا.

یہ بات ایرانی جنوبی صوبے خوزستان کے شہر گتوند کے ادارے کھیل اور جوانوں کے سربراہ "بہزاد جعفر زادہ" نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ مہرداد امیری نے دس دنوں کے دوران کرغزستان میں واقع 7134 میٹر اور قازقستان میں 7010 میٹر بلند لنین اور خانتانگری چوٹیاں سرکرلیں.
ایرانی کوہ پیما نے اس سے پہلے جارجیا کی قازبگی اور ترکی کی آرارات چوٹیاں سر کرلی ہے.
تفصیلات کے مطابق، ابن سینا یا لنین نامی چوٹی کی اونچائی 7134 میٹر ہے جو تاجکستان اور کرغزستان کی سرحد میں واقع ہے.
9393**
ہميں اس ٹوئٹر لينك پر فالو كيجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =