چار ایرانی فلمیں امریکی فلم میلے میں شرکت کریں گی

تہران، ارنا – چارایرانی ڈاکومنٹری اور شارٹ فلمیں امریکہ میں منعقد ہونے والے 30ویں عالمی فلم میلے "نیو اورلئان" میں شرکت کریں گی.

ایرانی فلمساز "بہمن کیار رستمی اور آرش اسحاقی" کی بنائی گئی دو ڈاکومنٹری فلمیں "اکسدوس اور خرامان" امریکی عالمی فلم میلے میں نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی.
ایرانی خواتین فلمساز "مریم تفکری اور سمانہ شجاعی" کی بنائی گئی شارت فلمیں "زخم اور جسم خاکستری" بھی اس عالمی فلم میلے کے مقابلوں میں شرکت کریں گی.
بہمن کیارستمی کی بنائی گئی فلم اکسدوس افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی کہانی پر مبنی ہے.
آرش اسحاقی کی ڈاکومنٹری فلم "خرامان" نے بھی اس سے پہلے امریکی فلم میلے یوتا میں شرکت کی.
تفصیلات کے مطابق، 30ویں عالمی "نیو اورلئان" فلم میلے کا 16 سے 23 اکتوبر تک امریکہ میں انعقاد کیا جائے گا.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 0 =