24 اگست، 2019 7:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83449432
0 Persons
ایران کی بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں پہلی پوزیشن

کرمانشاہ، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کی کراٹے ٹیم نے ایرانی صوبے کرمانشاہ میں منعقدہ بین الاقوامی کراٹے مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلاات کے مطابق بین الاقوامی کراٹے مقابلوں کا مختلف ممالک سے آئے ہوئے 800 کھیلاڑیوں کی شرکت سے ایران کے شمالی صوبے کرمانشاہ میں مردوں اور خواتین کے حصوں میں انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایران، عراق، تھائی لینڈ، عمان، آذربائیجان اور نائیجیریا سے 470 خواتین اور 400 مرد کھیلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔

ایران کی کراٹے ٹیم نے مردوں اور خواتین کے دونوں حصوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے بعد، عراق اور نائیجیریا کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 5 =