24 اگست، 2019 1:42 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83448819
0 Persons
ایرانی عوام کیخلاف امریکی دباؤ موثر نہیں ہوگا: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکی دباؤ موثر نہیں ہوگا.

یہ بات "محمد جواد ظریف" نے گزشتہ جمعہ کے روز فرانسیسی صدر "ایمانوئل میکرون" کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانس 24 نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اچھی تجاویز پیش کیں.
ظریف نے کہا کہ صدر میکرون نے جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے ایران کے ساتھ رابطوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران، فرانسیسی حکام کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے کو جاری رکھے گا.
ظریف نے مزید کہا کہ فرانس، یورپ کی جانب سے جوہری معاہدے سے متعلق وعدوں پر عملدرآمد کروانے میں مثبت قدم اٹھا رہا ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں معاشی جنگ کا سامنا ہے اور عالمی برداری کو چاہئے کہ امریکہ کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے خلاف کھڑی ہو.

ایران، دباؤ اور دھمکیوں کے زیر اثر مذاکرات نہیں کرے گا

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اگر یورپ اپنے وعدوں پر عمل نہ کرے تو اس پر جوابی اقدامات ایران کا حق ہے.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد جہازرانی ایک مشترکہ حق ہے، اگر امریکہ اپنی غلطی اور مداخلت کو روکے تو اسلامی جمہوریہ ایران اور خلیج فارس کے دوسرے ممالک اپنے اس حق سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 10 =