پاکستان، ایران سے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور توانائی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات بالخصوص توانائی کے شعبے میں مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے.

«عمر ایوب خان» نے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر «مہدی ہنردوست» سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ توانائی کے شعبوں میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس ضمن میں مختلف منصوبوں پر غور ہو رہا ہے.
ایران کے سفیر نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات میں توانائی کے شعبے کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالی.
ہنردوست نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے باہمی اشتراک سے دونوں ممالک کے عوام کے لئے بہت سارے مفید منصوبے عمل میں لائے جاسکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس ضمن میں اپنا کردار بھر پور طور پر ادا کرنے لئے تیارہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 9 =