24 اگست، 2019، 10:35 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 83448276
T T
0 Persons
ارسباران کے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا: ایرانی عہدیدار

تبریز، ارنا - ایران کے صوبے آذربائیجان شرقی کے گورنر نے کہا ہے کہ ارسباران کے جنگلوں میں لگنے والی آگ پر 4 روز بعد قابو پالیا گیا.

یہ بات 'محمد رضا پورمحمدی' نے آج بروز ہفتہ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے مزید بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم اور تمام ایرانی فورسز کے تعاون سے ان جنگلوں میں لگی آگ پر چار دن بعد بالآخر قابو پالیا گیا.

تفصیلات کے مطابق ارسباران کے جنگلات مغربی صوبے آذربائیجان شرقی کے شہر تبریز میں واقع ہیں جو 164 ہزار ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .