23 اگست، 2019 8:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83447817
0 Persons
ایران اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات

پیرس، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کیساتھ ملاقات کی۔

"محمد جواد ظریف" جو فرانس کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کی شام کو "ژان ایو لودریان" کیساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور ایران جوہری معاہدے سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اس ملاقات سے پہلے فرانسیسی صدر "ایمانوئیل میکرون" کیساتھ ملاقات کی تھی۔

اس ملاقات میں فرانس میں تعینات ایرانی سفیر"بہرام قاسمی" سمیت نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" اور ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر برائے یورپی امور "بریمانی" بھی شریک تھے۔

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت ایران جوہری معاہدے کے یورپی اراکین کیجانب سے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرنے سے متعلق بات چیت کی۔

اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ اور فرانس کے صدر نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے علاوہ ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد اس بین الاقوامی معاہدے کے بھر پور نفاذ کے حوالے سے فرانس کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ دورہ فرانس سے پہلے فین لینڈ، سویڈن اور ناروے کا دورہ کیا اور ان ممالک کے اعلی حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 5 =