23 اگست، 2019 5:40 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83447727
0 Persons
ایران نے عالمی پیوندکاری مقابلوں میں 66 تغمے جیت لیے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیل دستے نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 66 مختلف تمغوں کو اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 ویں عالمی پیوندکاری مقابلوں کا 17 اگست سے برطانیہ کے شہر نیوکیسل میں انعقاد کیا گیا۔

ایرانی کھیل دستے نے 60 کھیلاڑیوں کیساتھ ان مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔

عالمی پیوندکاری مقابلوں کے پانچویں دن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے ٹریک اینڈ فیلڈ اور ٹیبل ٹینس مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 29 مختلف تغموں کو حاصل کر لیا۔

 ان کامیابیوں کیساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیل دستے نے اب تک مجموعی طور پر 66 مختلف تمغے جیت لیے ہیں۔

 واضح رہے کہ عالمی پیوندکاری مقابلوں کا 17 سے 24 اگست تک برطانیہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 7 =