23 اگست، 2019 4:33 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83447680
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ 25 اگست کو چین کا دورہ کریں گے

بیجنگ، ارنا- چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کے با ضابطہ دعوت پر 25 اگست کو چین کا دورہ کریں گے۔

یہ بات " کوانگ شوانگ" نے جمعہ کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظریف، چین کے 3 روزہ دورے کے دوران اپنے چینی ہم منصب "وانگ یی" کیساتھ ملاقات کریں گے۔

چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ چار دہائیوں کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین باہمی دلچسبی امور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اعاداہ کیا کہ چین، خلیج فارس میں قیام امن و استحکام کے حوالے سے ایران کیساتھ  باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 13 =