23 اگست، 2019 12:41 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83447423
0 Persons
 ایران کی ایشیائی ووشو مقابلوں میں دوسری پوزیشن

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی ووشو ٹیم نے برونائی میں منعقدہ دسویں ایشیائی ووشو مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دسویں ایشیائی ووشو مقابلوں کا 19 اگست سے 20 ممالک سے آئے ہوئے 400 کھیلاڑیوں کی شرکت سے انعقاد کیا گیا۔

ان مقابلوں میں ایرانی ووشو کھیلاڑیوں نے اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 6 طلائی، ایک چاندی اور 4 کانسی کے تغموں کیساتھ اس ایونٹ کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

چین کی ووشو ٹیم نے 8 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کے تغموں کیساتھ ان مقابلوں کی پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا۔

 **9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 8 =