22 اگست، 2019 8:14 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83446998
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ فرانس کے دورے پر روانہ ہوگئے

اوسلو، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نورڈک کے تین ممالک کے سرکاری دورے کے بعد دورہ فرانس پر روانہ ہوگئے۔

"محمد جواد ظریف" دورہ فرانس کے موقع پر فرانسیسی صدر "ایمانوئل میکرون" سمیت اپنے فرانسیسی ہم منصب کیساتھ  الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے جمعرات کے روز اپنی نارویجین ہم منصب  کیساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صدر روحانی کی ہدایت سے فرانسیسی صدر "ایمانوئل میکرون" کی تجویز کا جائزہ لینے کیلئے فرانس کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے کے ابتدائی دنوں میں ایک سیاسی وفد کی قیادت میں فن لینڈ کا دورہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ فین لینڈ کے بعد سوئڈن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوئڈن میں مقیم ایرانی شہریوں کی کمیونٹی میں خطاب کیا۔

انہوں نے دورہ سوئڈن کے موقع پر سوئڈش اسپیکر اور وزیر اعظم کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 ظریف نے اس ملاقات سے پہلے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطی اور علاقائی مسائل سے متعلق خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے منگل کے روز میں بھی اپنی سوئڈش ہم منصب "مارگوت والستروم" کیساتھ ایک ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین االاقوامی مسائل بشمول ایرانی جوہری معاہدہ، اینسٹیکس مکنیزم کے جلد از جلد نفاذ، خلیج فارس کی سلامتی اور یمن و افغانستان کے حوالے سے بات چیت کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 4 =