22 اگست، 2019 4:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83446792
0 Persons
ایران میں پاکستانی زائرین کی آمد میں 48 فیصد کا اضافہ

زاہدان، ارنا- رواں سال کے ابتدائی چار مہینوں کے دوران 41 ہزار پاکستانی زائرین نے "میرجاوہ" سرحدی گیٹ کے ذریعے ایران کا رخ کرلیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 48 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ادارہ کے سربراہ "ایوب کرد" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ سالانہ لاکھوں پاکستانی زائریں، چہلم امام حسین علیہ السلام کی پیدل مارچ میں شریک ہونے کیلئے میرجاوہ سرحدی گیٹ کے ذریعے عراق کا رخ کرلیتے ہیں، تو ہم نے چہلم زائرین کی آمد و رفت کو آسان بنانے اور ان کیلئے سفری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں مناسب اقدامات کا بند و بست کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے محرم اور صفر مہینوں کے دوران 64 ہزار پاکستانی زائرین نے میرجاوہ سرحدی گیٹ کے ذریعہ ایران کا سفر کیا جن کو 722 بسوں کے ذریعے منتقل کیا گیا ہے۔

ایوب کرد نے گزشتہ سالوں کے دوران ایران میں زائرین کی آمد میں اضافہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں بھی ایران میں زائریں کی آمد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے رواں سال کے محرم اور صفر مہینوں کے دوران ایران میں قریب 70 ہزار پاکستانی زائرین کی آمد کا تخمینہ لگایا جو میرجاوہ سرحدی گیٹ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کا رخ کریں گے۔

سیستان و بلوچستان کے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹیشن ادارہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے پاکستانی زائرین کو مناسب خدمات دینے کے حوالے سے اچھے اقدامات کا بند و بست کیا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
9 + 8 =