ایران نے ایشیائی ووشو مقابلوں کے چوتھے دن میں 6 تمغے جیت لیے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے کھیلاڑیوں نے برونائی میں منعقدہ ایشیائی مقابلوں کے چوتھے دن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 مختلف تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دسویں ایشیائی مقابلوں کا 20 ممالک سے آئے ہوئے 400 کھیلاڑیوں کی شرکت سے برونائی میں انعقاد کیا گیا ہے۔

ان مقابلوں کے چوتھے دن میں ایران سے "قرنی ابراہیمی"، "مہراسا عبدالہی"، "آیدا حیدری"، "یاسمن باقر زادہ"، "علی ظفری" اور "سید مہدی رضوی" نے مختلف کیٹیگریز میں بالترتیب ایک طلائی، یک چاندی اور 4 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ایران سے قرنی ابراہیمی نے 70 کلوگرام کی کیٹگیری کے فائل مرحلے میں قازقستان کی حریف کو شکست دے کر ایک طلائی تمغہ جیت لیا۔

ایران کی خاتون کھیلاڑی "مہراسا عبدالہی" نے بھی 56 کلوگرام کی کیٹیگری میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کے تمغے کو حاصل کر لیا۔
ایران کے دیگر کھیلاڑیوں "آیدا حیدری"، "یاسمن باقر زادہ"، "علی ظفری" اور "سید مہدی رضوی" نے بھی بالترتیب  52، 60، 52 اور 65 کلوگرام کی کیٹیگریز میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے 4 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی کھیلاڑیوں نے اب تک مجموعی طور پر 5 طلائی، 4 چاندی اور 9 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیائی ووشو مقابلوں کا 23 اگست تک برونائی میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 4 =