پاکستان کا ظریف کیخلاف امریکی پابندیوں پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد، ارنا- حکومت پاکستان نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے خلاف امریکی پابندیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہے.

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ "محمد فیصل" نے جمعرات کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ کے دوران سوالات کے جواب میں کہی. 

انہوں نے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے سفارتی اور پرامن طریقہ کار اپنانے پر بھی زور دیا.

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان نے خلیج فارس میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور انہوں تمام مسائل کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

محمد فصیل نے مزید کہا کہ یکطرفہ پابندیوں کے خلاف پاکستان کا اصولی مؤقف ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ سفارتکاری کے راستے کو کھلا رکھنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کشمیر کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے موقف سے متعلق کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر کشمیری عوام کے سب سے بڑے حامی رہے ہیں اور ہم کشمیر سے متعلق آیت اللہ خامنہ ای کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں. 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس بات کے شکرگزار ہیں کہ سپریم لیڈر نے کشمیری عوام کی ہمیشہ حمایت کی ہے.

انہوں نے امریکہ کی جانب سے نام نہاد سمندری اتحاد کی تشکیل اور اس میں پاکستان کی ممکنہ شمولیت کے حوالے سے بھی کہا کہ پاکستان کے پاس ایسی کوئی اطلاعات نہیں.

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =