22 اگست، 2019 12:39 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83446533
0 Persons
ظریف کی نارویجین وزیر اعظم سے ملاقات

اوسلو، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نارویجین وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

"محمد جوادد ظریف" جو ناروے کے دو روزہ دورے پر ہیں نے، جمعرات کے روز ناورے کی خاتون وزیر اعظم "ارنا سولبرگ" سے ملاقات کی۔

ایرانی وزیر خارجہ دورہ ناورے کے موقع پر اپنے نارویجین ہم منصب اور ناروے کے وزیر تجارت کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف آج کی شام کو ناروے سے فرانس روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ فرانس کے صدر "ایمانوئل میکرون" سمیت اپنے فرانسیسی ہم منصب کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے رواں ہفتے کے ابتدائی دنوں میں ایک سیاسی وفد کی قیادت میں فن لینڈ کا دورہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ فین لینڈ کے بعد سوئڈن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سوئڈن میں مقیم ایرانی شہریوں کی کمیونٹی میں خطاب کیا۔

انہوں نے دورہ سوئڈن کے موقع پر سوئڈش اسپیکر اور وزیر اعظم کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 ظریف نے اس ملاقات سے پہلے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں خطی اور علاقائی مسائل سے متعلق خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے منگل کے روز میں بھی اپنی سوئڈش ہم منصب "مارگوت والستروم" کیساتھ ایک ملاقات میں مختلف علاقائی اور بین االاقوامی مسائل بشمول ایرانی جوہری معاہدہ، اینسٹیکس مکنیزم کے جلد از جلد نفاذ، خلیج فارس کی سلامتی اور یمن و افغانستان کے حوالے سے بات چیت کی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =