ایرانی صدر نے ملکی ساختہ فضائی دفاعی نظام  "باور 373" کی رونمائی کردی

تہران، ارنا - صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران کی موجودگی میں ملکی وسائل سے تیار کئے جانے فضائی دفاعی نظام "باور 373" کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صنعت کی سالگرہ کی مناسبت سے ملکی وسائل سے تیار طویل فاصلے تک مارگرانے میزائل نظام باور 373 جو ایرانی "ایس -300" سے مشہور ہے، کی رونمائی کی گئی۔

منعقدہ تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" سمیت دفاعی شعبے کے دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔

واضح رہے ایرانی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے اس پہلے کہا تھا کہ میزائل نظام باور 373 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور 22 اگست کو اس کی رونمائی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

اس سلسے میں  نائب ایرانی وزیر دفاع "قاسم تقی زادہ" نے کہا ہے کہ میزائل نظام باور 373 ایرانی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کر رہا ہے اور یہ میزائل جدید ترقی یافتہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 14 =