سیستان و بلوچستان، پاکستانی زائرین کو سہولیات دینے پر تیار

زاہدان، ارنا- پاکستان سے ملحقہ سرحدی صوبے سیستان و بلوچستان کے گورنر جنرل نے کہا ہے کہ یہ صوبہ، ایران کے راستے سے  چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ پیدل مارچ میں شریک پاکستانی زائرین کیلئے سفری سہولیات فراہم کرنے پر تیار ہے۔

"احمد موہبتی" نے اس حوالے سے عوام کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چہلم زائرین کیلئے خدمات کی فراہمی صرف کسی خاص گروہ تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام میں مہمان کا احترام کرنے کے حوالے سے بہت سے روایات ہیں اور اربعین زائرین سے عزیز کوئی اور مہمان نہیں ہیں جن کو خدمات کی فراہمی چند گنی ہونی چاہیے۔

گورنر جنرل سیستان و بلوچستان نے چہلم حضرت امام حسین علیہ االسلام کے سالانہ پیدل مارچ میں شریک ہونے والے زائرین کیلئے خدمات کی فراہمی اور اس حوالے سے ہر کسی مشکل کو دور کرنے کیلئے تمام متعلقہ اداروں اورعوام کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ایران کے حساس اداروں کے اہلکاروں سے چہلم زائرین کی سلامتی کو فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اس سلسے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =