21 اگست، 2019 5:51 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83445819
0 Persons
ایران نے عالمی پیوندکاری مقابلوں میں 27 تمغے جیت لیے

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں نے برطانیہ میں منعقدہ عالمی پیوندکاری مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 27 مختلف تمغوں کو اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں منعقدہ 22 ویں عالمی پیوندکاری مقابلوں کے تیسرے دن میں ایرانی سائیکلسٹ "محمد جواد حفظی" نے ایک طلائی تمغہ جیت لیا اس کے علاوہ ایران کے دو دیگر کھیلاڑی "نجمہ کمالی" اور "حسن رضائی" نے بھی بیڈمنٹن مقابلوں میں دو چاندی کے تمغے جیت لیے۔

اس کے علاوہ  ایران سے "رضوان نجارزادہ" اور "مریم مولائی" نے بھی بیڈمنٹن مقابلوں میں دو کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

حاصل ہونے والی کامیابیوں کیساتھ ایرانی کھیل دستے نے اب تک مجموعی طور 27 مختلف تمغوں کو حاصل کرلیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =