21 اگست، 2019 9:56 AM
Journalist ID: 2393
News Code: 83444939
0 Persons
امریکہ، ایران کیخلاف پابندیوں کی پالیسی ترک کردے: روس

نیو یارک، ارنا - روس نے اقوام متحدہ میں امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی پالیسی کے خاتمہ کرے۔

یہ بات 'دیمیتری پولیانسکی' نے منگل کےروز نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے سب سے پہلے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو اٹھانا چاہیے۔

روسی عہدیدار نے امریکہ کی جانب سے قرارداد 2231 کی خلاف ورزی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کچھ بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کر کے اس قرارداد پر عمل درآمد کرنے والے ممالک کو سزا دے رہا ہے۔

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 14 =