مشہد میں پاک- ایران مشترکہ ثقافتی نمائش کا انعقاد

مشہد، ارنا- ایران کے مذہبی شہر مشہد میں ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے"سرزمین پاکان" کے عنوان کے تحت ایک مشترکہ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

یہ بات امام رضا کے مقدس روضے کے منتظیمن ادارہ آستان قدس رضوی کے ڈائریکٹر برائے غیر ملکی زائرین کے امور "سید محمد جواد ہاشمی نژاد" نے ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش، ایران اور پاکستان کے درمیان دوستانہ اور ثقافتی تعلقات کو اور بڑھانے کی پہلی اور سب سے بڑی نمائش ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کی قائد اسلامی انقلاب حضرت اللہ خامنہ ای کی تجویز کے سلسلے میں منعقد ہوئی ہے۔

ہاشمی نے مزید کہا کہ سرزمین پاکان کی نمائش، پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کے حوالے سے ایرانی قوم کے نقطہ نظر میں تبدیلی لانے کے مقصد سے انعقاد کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش 18 اسٹالز پر مشتمل ہیں اور جن میں پاکستانی ٹرک آرٹ کی مصنوعات، پاکستانی روایتی ملبوسات، وہاں کے خاص پکوان، نامور پاکستانی شاعر "علامہ اقبال لاہور" کی شعری کتابیں اور پاکستان کی دیگر مصنوعات کو حاضرین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سرزمین پاکان کی نمائش 3 روز کیلئے امام رضا کے مقدس روضے کے منتظمین ادارہ آستان قدرس رضوی کے کانفرنس ہال میں انعقاد کیا جائے گا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 7 =