رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر علامہ "محمد رضا نوری شاہرودی" نے پیر کے روز سلطنت عمان کے وزیر برائی سماجی ترقی "شیخ محمد بن سعید الکلبانی" کیساتھ ملاقات کی۔
ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور سے متعلق بات چیت کی۔
اس موقع پر علامہ نوری شاہرودی نے سلطنت عمان میں بزنس کے حوالے سے مقیم ایرانی شہریوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے ایک ایرانی قومی سوشل کلب کے قیام سمیت عمان کی وزارت سماجی ترقی کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
دراین اثنا عمانی وزیر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعمیری تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے سلطنت عمان میں ایرانی قومی سوشل کلب کے قیام کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ