19 اگست، 2019 2:15 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83443566
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ عنقریب جاپان اور چین کا دورہ کریں گے

تہران، ارنا – ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' جلد مستقبل میں جاپان اور چین کے سرکاری دورے کریں گے.

یہ بات ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان 'سید عباس موسوی' نے آج بروز پیر اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

یاد رہے کہ جاپانی وزیر اعظم ' آبے شینزو ' نے 12 جون کو ایک اعلی سیاسی، اقتصادی وفد کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا تین روزہ دورہ کیا.

تفصیلات کے مطابق، اسلامی انقلاب کے بعد یہ جاپان کے کسی وزیر اعظم کا پہلا دورہ تھا اس پہلے 1978 میں جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم "تاکئو فوکودا" نے تہران کا دورہ کیا تھا.

9410٭274٭٭
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
6 + 10 =