'آدریان دریا' کشتی کو پھر سے پکڑنے کی دھمکیاں آزاد جہازرانی کیخلاف ہیں: ایران

تہران، ارنا - ایرانی دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تیل بردار جہاز «آدریان دریا» کو دوبارہ غیرقانونی حراست میں لینے کی دھمکیاں سمندری سرگرمیوں اور آزاد جہازرانی کے خلاف ہیں.

یہ بات سیدعباس موسوی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفینگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ جبرالٹر اور برازیل کی عدالتوں نے ایرانی تیل بردار جہاز کو پھر سے حراست میں لینے کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اب دنیا میں امریکی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں رہی.
ترجمان نے ایرانی آئل ٹینکر کو دوباره روکے جانے کے امکانات کے بارے میں کہا کہ ایران نے ایسے غلط اقدامات پر امریکہ کو انتباہ کیا ہے دوسری صورت میں وہ اس کے تباہ کن نتائج کا ذمہ دار ہوگا.

9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 11 =