ایرانی پہلوانوں "محمد ناقوسی اور علی اکبر یوسفی" نے 77 اور 130 کلوگرام کے زمروں میں دو طلائی تمغے اپنے نام کرلئے۔
دوسرے ایرانی پہلوانوں "پویا دادمرز، شاہین بداغی اور محمدرضا رستمی" نے بالترتیب 55، 63 اور 72 کلوگرام کے زمروں میں تین کانسی کے تمغے جیت لئے۔
ایرانی ٹیم عالمی یوتھ گریکو رومن کشتی مقابلوں میں 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی۔
عالمی یوتھ گریکو رومن کشتی مقابلوں کا 16 سے 18 اگست تک ایسٹونیا کے شہر ٹالن میں انعقاد کیا گیا۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
ایران کی عالمی یوتھ گریکو رومن کشتی مقابلوں میں دوسری پوزیشن
19 اگست، 2019، 10:57 AM
News ID:
83443050

تہران، ارنا – ایرانی پہلوانوں نے عالمی یوتھ گریکو رومن کشتی مقابلوں میں دو طلائی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
آپ کا تبصرہ