عمرے کی بحالی سعودی اقدامات پر منحصر ہے: ایرانی عہدیدار

تہران، ارنا - ایرانی ادارہ امور حج کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایرانی شہریوں کو عمرے کے لئے بھیجنے کے عمل کی بحالی سعودی عرب کی جانب سے ضروری اقدامات اٹھانے پر منحصر ہے.

"سید عبدالفتاح نواب" نے کہا کہ ایرانی زائرین عمرہ پر بھیجنے پر دلچسبی کا اظہار کر رہے ہیں مگر اس کی بحالی سعودی عرب کی جانب سے سہولیات کی فراہمی سمیت ایرانی حجاج کی قنصولی حمایت پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب عمرے کے زائرین کا میزبان ملک ہے لہذا اگر وہ اس حوالے سے ضروری شرائط پوری کرے تو ایران کی جانب سے بھی زائرین کو بھیجنے کا عمل بحال ہوگا.
انہوں نے ایرانی زائرین کی قنصولی حمایت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایرانی شہریوں کے حقوق کے دفاع کے لئے سعودی عرب میں ہمارے پالیسی نمائندوں کی موجودگی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سعودیوں کی جانب سے تمام سہولیات فراہم ہوئیں تو اسلامی جمہوریہ ایران عمرہ کی بحالی پر بھرپور تیار ہے۔
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 7 =