19 اگست، 2019 10:11 AM
Journalist ID: 2392
News Code: 83442951
0 Persons
ایران کی ایشین ووشو مقابلوں میں تیسری پوزیشن

تہران، ارنا – ایرانی خواتین کی ووشو ٹیم نے برونائی میں منعقد ہونے والے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں میں ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

ایرانی خواتین نے منعقدہ ایشین ووشو چیمپئن شپ مقابلوں میں 23/9 پوائنٹس کے ساتھ ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
برونائی اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر آگئیں۔
ایشین ووشو چیمپئن شپ مقابلوں کا پیر کے روز برونائی کی میزبانی میں آغاز کیا گیا۔
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 9 =