ایران اور افغانستان کا بجلی کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط

 کابل، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان بجلی کے شعبے میں تعلقات کے فروغ کے حوالے سے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے اس معاہدے کے فریم ورک کے اندر "بجلی کے ٹرانسمیشن سامان کی تعمیر نو" ، "زرنج بجلی لائن کا قیام" اور "دونوں ممالک کے نیٹ ورکس کی ہم آہنگی" سمیت بجلی شعبے سے متعلق دیگر امور کے حوالے سے باہمی تعاون پر زور دیا ہے۔

 نائب ایرانی وزیر بجلی اور توانائی "ہمایون حائری"، ایرانی بجلی کمپنی "توانیر" کے سربراہ اور افغان بجلی کمپنی کے ڈائریکٹر مینجر "امان اللہ غالب" نے اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر بجلی اور توانائی اور ایرانی بجلی کمپنی "توانیر" کے سربراہ نے  ہفتہ کے روز کو افغانستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بجلی کے شعبے میں افغانستان کے حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بعض ہمسایہ ممالک بشمول آرمینیا اور عراق کو بجلی کی درآمد کر رہا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 2 =