ایران نے شام سے متعلق امریکی حالیہ اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دے دیا

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہ شام کے شمال مشرق میں امن علاقے کے قیام سے متعلق امریکہ کے حالیہ اقدامات سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دے دیا۔

"سید عباس موسوی" نے مزید کہا امریکہ کے ان عدم استحکام پھیلانے والے اقدامات، شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے علاوہ خطے میں بدامنی کے باعث ہوں گے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ شام کے شمال مشرقی علاقوں میں امریکی اقدامات شام کی ملکی سالمیت اور خودمختاری کیخلاف کھلی جارحیت سمیت بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ظاہر ہے کہ شام کے شمال مشرقی سرحدوں میں قیام امن، ہمسایہ اور خطی ممالک کیساتھ تعاون سے فراہم ہوجائے گا اور اس معاملے میں غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 2 =