18 اگست، 2019 6:42 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83442421
0 Persons
عدم جارحیت معاہدہ، اغیار پر بھروسے سے بہتر ہے: ظریف

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی ڈائیلاگ فورم کی تشکیل اور عدم جارحیت معاہدے کے حوالے سے ایرانی تجویز، اغیار پر بھروسے کرنے سے بہتر ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمئ جواد ظریف" نے امیر کویت اور وزیر خارجہ کیساتھ اپنی حالیہ ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امیر کویت کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

ظریف نے مزید کہا کہ علاقائی ڈائیلاگ فورم کی تشکیل اور عدم جارحیت معاہدے کے حوالے سے ایرانی تجویز، اغیار پر بھروسے کرنے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تہران میں مختصر قیام کے بعد اسکینڈینویا کے دورے پر روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ روز کویت کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیر کویت اور اپنے کویتی ہم منصب کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران دونوں فریقین نے ایران اور کویت کے باہمی دوستانہ تعلقات، خطی مسائل بشمول فلسطینی مسئلہ، خلیج فارس میں تعاون کی ضرورت اور ایران کیخلاف امریکی معاشی دہشتگردی کے حوالے سے بات چیت کی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 3 =