برلن "اسلامی آرٹ" میوزیم میں ایرانی فوٹوگرافرز کے فن پاروں کی نمائش

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے چار فوٹوگرافرز کی کھینچی گئی تصاویر کو برلن کے "اسلامی آرٹ" میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ایرانی فوٹوگرافرز کے "عصر حاضر کی ایرانی فوٹوگرافی میں گزشتہ کا کردار" کے عنوان کے تحت کھینچی گئی تصاویر کو جرمنی کے شہر برلن میں قائم اسلامی آرٹ میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔

''شادی قدیریان"، "ترانہ ہمامی"، "نجف شکری" اور "آرمان استپاتیان" وہ چار ایرانی فن کار ہیں جن کے فن پاروں کو برلن میوزیم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ نمائش 2020ء کے جنوری مہینے تک جاری رہے گی۔

 واضح رہے کہ برلن اسلامی آرٹ میوزیم ایک سو پانچ سال پرانا ہے اور اس کا قیام سن 1904ء میں برلن کے پیرگامون میوزیم کے اسلامی آرٹ کے شعبے کے طور پر عمل میں آیا تھا اور اس میں آٹھویں سے لے کر انیسویں صدی تک کے اسلامی فنون کے نمونے دیکھے جا سکتے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 0 =