ایرانی عدلیہ اور پورٹس تنظیم، زیرحراست برطانوی آئل ٹینکر کے بارے میں فیصلہ کریں گے

تہران، ارنا-  پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایرانی عدلیہ اور پورٹس اینڈ شپینگ تنظیم، ایران کے زیر حراست برطانوی آئیل ٹینکر کے حوالےسے فیصلہ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علیرضا تنگسیری" نے اتوار کے روز دارالحکومت تہران میں عالمی میری ٹائم دن کی مناسب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر صحافیوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں زیرحراست ایرانی آئل ٹینکر "گریس ون" کی رہائی اور ایران میں زیر حراست برطانوی آئیل ٹینکر کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ برطانوی آئل ٹینکر کے غیر قانونی اقدامات واضح ہیں جنھیں جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب نے گزشتہ مہینے کے دوران آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر stena impero کو بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کی بدولت اور صوبے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس کے ادارہ کی درخواست کی بناپر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق تحویل میں لیے گئے برطانوی آئل ٹینکر کو ساحل پر منتقلی کے بعد قانونی پروسس اور جائزوں کیلئے ہرمزگان کے شپنگ اینڈ پورٹس ادارہ کا حوالہ کر دیا گیا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 12 =