18 اگست، 2019 4:31 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83442270
0 Persons
اٹلی سے قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں: صدر روحانی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ایران اور اٹلی کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اٹلی کیساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

صدر روحانی نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ کو ایران اور اٹلی کے مفادات میں قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اتوار کے روز ایران میں تعینات اٹلی کے نئے سفیر "چوزبہ پرونہ" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر اٹلی کے نئے سفیر نے اپنی اسناد تقرری کو صدر روحانی کو پیش کیا۔

در این اثنا صدر روحانی نے کہا کہ اٹلی حالیہ سالوں کے دوران یورپ میں ایران کا سب سے پہلا تجارتی شراکت دار ہے لہذا ہم امریکی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اٹلی کیساتھ باہمی دوستانہ اور تاریخی تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں۔

داکٹر روحانی نے ایران اور گروپ 5+1 کے درمیان جوہری مذاکرات میں اٹلی کے تعمیری اور مثبت کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے طے پانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور تعمیری تعلقات برقرار ہوئے اور ہمیں ان تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ایران میں تعینات اطالوی سفیر نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایران کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 0 =