18 اگست، 2019 3:30 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83442185
0 Persons
خطے میں اغیار کی موجودگی کو خاتمہ کرنا ہوگا: ظریف

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خطے میں اغیار کی موجودگی بلاجواز ہے اور ان کی بالادستی کو روکنا ہوگا.

 یہ بات "محمد جواد ظریف" نے اتوار کے روز کویتی ولیعہد "نواف جابرالصباح" کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقے میں اغیار کی موجودگی کو خاتمہ کرنا ہوگا، اسلامی جمہوریہ ایران اور کویت اس خطے میں رہیں گے.
ظریف نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے.
انہوں نے علاقائی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیش آنے والی صورتحال کی وجہ سے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے.
ایرانی وزیر خارجہ نے امیر کویت کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی.
کویتی ولیعہد نے علاقائی مفادات کی اہمیت پر زور دیا ہے کہ ہم ہمیشہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں کیونکہ خطے کی سلامتی، استحکام اور مفاد میں ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف گزشتہ روز کویتی حکام اور اپنے ہم منصب کے ساتھ ملاقاتوں کے لئے اس ملک میں پہنچ گئے.
9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
2 + 12 =