ایرانی پہلوانوں نے عالمی مقابلوں میں 4 مختلف تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے پہلوانوں نے ایسٹونیا میں منعقدہ عالمی گریکو رومن کشتی مقابلوں میں اعلی کاردگرکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی کریگو رومن کشتی مقابلوں کا 16 اور 17 اگست سے ایسٹونیا میں انعقاد کیا گیا۔

ہونے والے مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے مختلف کیٹیگریز میں اپنی مکمل مہارت کے جوہر دکھاتے ہوئے یکے بعد دیگرے 2 طلائی اور 2 کانسی کے تمغے جیت لیے۔

ایرانی پہلوانوں "محمد ناقوسی" اور "علی اکبر یوسفی" نے بالترتیب 77 اور 130 کلوگرام کی کیٹگیری میں فائنل مرحلے میں روس اور امریکہ کی حریفوں کو جارحانہ انداز میں شکست دے کر اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کر لیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر پہلوانوں "پوریا دادمرز" اور "شاہین بداغی" نے بھی بالترتیب 55 اور 63 کلوگرام کی کیٹیگری میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کانسی کے تغمے جیت لیے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 1 =