ایران اور جاپان کا جوہری معاہدے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ

تہران، ارنا- ایران اور جاپان کے درمیان سیاسی مذاکرات کے 26 ویں دور کا نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور اور ان کے جاپانی ہم منصب کے درمیان انعقاد کیا گیا۔

ہونے والے اجلاس میں "عباس عراقچی" اور "تاکہ ئو موری" نے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت مغربی ایشیا، خلیج فارس کی صورتحال اور ایران جوہری معاہدے کی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے جاپانی وزیراعظم کے حالیہ دورہ ایران کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر دلچسبی کا اظہار کردیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تاکہ ئو موری نے اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیساتھ ملاقات کی۔

 اس موقع پر انہوں نے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور کیساتھ اپنے حالیہ تعمیری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کو بہت بڑی اہمیت دیتا ہے۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور اچھے تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ تاریخی دورہ ایران اور سپریم لیڈر حضرت سید علی خامنہ ای کیساتھ ان کی ملاقات پر تبصرہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کاسلسلہ جاری رکھنے کیلئے جاپان کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
7 + 2 =