سلک روڈ منصوبہ ایران اور چین کے تعلیمی تعلقات کے فروغ کا ایک بڑا موقع ہے

بیجنگ، ارنا-  چین کےانٹرنیشنل یوتھ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ تنظیم کے سربراہ نےکہا ہے کہ ایران اور چین کے درمیان تعلیمی تعلقات کے فروغ کیلئے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

یہ بات "فنگ یانگ" نے ہفتہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کی تجویز جس کو چینی حکومت کی حمایت حاصل ہے، اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے ایک تاریخی موقع ہے لہذا چین کے انٹرنشنیل یوتھ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کی تنظیم کو اس فریم ورک کے اندر ایران کیساتھ کام کرنے کیلئے دلچسبی ہے۔

فنگ یانگ نے سلک روڈ سے منسلک ممالک کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم سلک روڈ منصوبے کے فریم ورک کے اندر خطی ممالک بالخصوص ایران کیساتھ  نوجوانوں کیلئے سائنسی، فنی اور تعلیمی شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایران کے تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی طریقوں کو جدید اور ترقی یافتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران قدیم اور مہذب ممالک میں سے ایک ہے لہذا ہم  اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ تعلقات کو مزید مضوبط کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
5 + 8 =