17 اگست، 2019 5:58 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83440799
0 Persons
عراقی وزیر داخلہ ایران کے دورے پر پہنچ گئے

تہران، ارنا- عراق کے وزیر مملکت برائے داخلہ امور "یاسین الیاسری" اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ آج بروز ہفتہ کو امام خمینی ائیرپورٹ پر پہنچ گئے جہاں نائب ایرانی وزیر داخلہ برائے اقتصادی امور "بابک دین پرست" نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر دین پرست نے الیاسری کو دورہ ایران کی آمد پر خوشامدید دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایران اور عراق کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کی مضبوطی سے اربعین حسینی کے لاکھوں زائرین کیلئے مزید سہولیات کی فراہمی ہوجائے گی۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی وزیر داخلہ اپنے ایرانی ہم منصب "عبدالرضا رحمانی فضلی" کیساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 0 =