ایران اور افغانستان کا "زرنج" بجلی لائن کے قیام پر اتفاق

 کابل، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان نے افغان صوبے نیمروز کے علاقے زرنج میں بجلی ٹرانسمیشن لائن کے قیام پر اتفاق کیا۔

رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر بجلی اور توانائی "ہمایون حائری" اور افغان کمپنی "برشنا" کے سربراہ "امان اللہ غالب" نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ ہفتے سے علاقے زرنج کیلئے بجلی فراہمی کے حوالے سے بجلی کی 220 کے وی لائن کا قیام ہوگا۔

اس منصوبے کے قیام سے زرنج عوام کو بجلی سہولیات کی فراہمی ہوجائے گی اور ساتھ ساتھ ایران اور افغانستان کے درمیان چابہار پورٹ کے ذریعے باہمی تجارت میں مزید تیزی آئے گی۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر بجلی اور توانائی اور ایرانی بجلی کمپنی "توانیر" کے سربراہ نے آج بروز ہفتہ کو افغانستان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بجلی کے شعبے میں افغانستان کے حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بعض ہمسایہ ممالک بشمول آرمینیا، عراق کو بجلی کی درآمد کر رہا ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
1 + 14 =