17 اگست، 2019 5:13 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83440752
1 Persons
ایران کا جدید جنگی بحری جہاز تیار کرنے پر غور

تہران، ارنا - ایرانی بحریہ کے ایک سنئیر عہدیدار نے بتایا ہے کہ جماران، دماوند اور سہند بیڑوں کی اندرون ملک تیاری کے بعد اب ایران جدید جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا جائزہ لے رہا ہے.

یہ بات ایرانی نیوی کی سمندری ساز و سامان بنانے والی فیکٹری کے سربراہ کیپٹن "عباس فاضلی نیا" نے ارنا نیوز کے نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ایرانی بحریہ کےعسگری سازو سامان کی مینو فیکچرنگ کا سب سے اہم میشن، ملکی دفاع کے حوالے سے طاقتور اور پیشرفتہ ڈسٹرائر تیار کرنا ہے۔

فاضلی نیا نے دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے جدید اور ترقی یافتہ ڈسٹرائر کی تیاری کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام دنیا سمیت ہمارے دشمن بھی دیکھ رہے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ڈسٹرائر تیار کرنے کی لائن کو فعال کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں ڈسٹرائر کی ساخت کے حوالے سے کسی بھی طرح شک و شبہ نہیں ہے اور ہم بڑی تیزی سے ترقی یافتہ ڈسٹرائر کی ساخت کیلئے کوشان ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 11 =