ایران کی میزبانی میں یمن سے متعلق سہ فریقی اجلاس کا انعقاد

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران، یمنی تنظیم انصاراللہ اور 4 یورپی ممالک کے سفیروں کے درمیان سہ فریقی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کے بحران کے سیاسی حل کیلئے کیے گئے مذاکرات کاسلسلہ جاری رکھنے کے حوالے سے آج بروز ہفتہ کو اسلامی جمہوریہ ایران، یمن کی عوامی مزاحمتی تنظیم انصارللہ اور 4 یورپی ممالک بشمول برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی کے سفیروں کے درمیان سہ فریقی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی مشیر "علی اصغر خاجی" اور انصارللہ تنظیم کے ترجمان "محمد عبدالسلام" نے بالترتیب ایرانی اور یمنی وفدوں کی قیادت کی۔

ہونے والے اجلااس میں شریک وفدوں نے یمن کی تبدیلیوں اور یمن کی سیاسی، انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یمن میں مسلسل نہتے لوگوں کے قتل عام اور اس ملک کے ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کر دیا۔

اس اجلاس کے اختتام پر تمام فریقین نے یمنی جنگ کے جلد از جلد اختتام اور یمن کے بحران کے حل کیلئے سیاسی طریق کار نکالنے کی ضرورت پر زور دیا اور یمن میں ابتر انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےاس ملک میں جلد از جلد انسانی امداد بھیجنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں شریک وفدوں نے اسٹاک ہوم معاہدے کے بھر پور نقاذ پر زور دیتے ہوئے اس اقدام کو یمن کے بحران کے اختتام کا پیش خیمہ قرار دے دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انصاراللہ تنظیم کے وفد جو گزشتہ ہفتہ ایران کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں، نے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای، ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور ملک کے دیگر حکام کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 0 =