ایران سے تعلقات اور باہمی مشاورت اہمیت کے حامل ہیں: جاپان

تہران، ارنا - جاپانی دفترخارجہ کے ایک سنیئر اہلکار نے دورہ ایران کے موقع پر کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مشاورت کو بڑی اہمیت دیتا ہے.

ان خیالات کا اظہار ایران کے دورے پر آئے ہوئے نائب جاپانی وزیر خارجہ "تاکئو موری" نے ہفتہ کے روز ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" کیساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور کیساتھ اپنے حالیہ تعمیری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ باہمی تعلقات کے فروغ اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کو بہت بڑی اہمیت دیتا ہے۔

دراین اثنا ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعمیری اور اچھے تعلقات کا ذکرکرتے ہوئے جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ تاریخی دورہ ایران اور سپریم لیڈر حضرت سید علی خامنہ ای کیساتھ ان کی ملاقات پر تبصرہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کاسلسلہ جاری رکھنے کیلئے جاپان کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
8 + 1 =