17 اگست، 2019 3:34 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83440598
0 Persons
افغانستان کو بجلی کی فراہمی کیلیے ایران کی تیاری

کابل، ارنا – ایران کی قومی بجلی کمپنی' توانیر' کے نا‏ئب سربراہ نے آبی اور سولر کے وسائل کے شعبے میں افغانستان کی اچھی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، جلد ازجلد افغانستان کو بجلی کی فراہمی کیلیے تیار ہے.

یہ بات ہمایون حائری' نے ہفتہ کے روز افغانستان کے وزیر بجلی اور پانی 'گل خل می' کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی بجلی نیٹ ورک کا کنکشن، لوگوں کے مفاد میں ہے اور دونوں فریق، ایران اور افغانستان کی سرحد میں ونڈ انرجی کی اچھی صلاحیت کے باوجود 16 ہزار میگا واٹ بجلی کی صلاحیت کا استعمال کرسکتے ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی بجلی نیٹ ورک کے کنکشن سے ترکی، عراق اور دوسرے ممالک کو افغانستان کی بجلی برآمد کرنے میں مدد ملے گی.

حائری نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو موجودہ مفادات اور سہولیات سے اچھی طرح فائدہ اٹھانا چاہیے۔
9410٭274٭٭

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 11 =