پاک بھارت یوم آزادی، نائب ایرانی گورنر جنرل نے دونوں ملکوں کے قونصلٹ کا دورہ کیا

زاہدان، ارنا - پاکستان اور بھارت کے یوم آزادی کی مناسبت سے ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے نائب گورنر جنرل نے زاہدان میں قائم دونوں ملکوں کے قونصل خانوں کا خصوصی دورہ کیا.

محمد ہادی مرعشی نے پاکستان اور بھارت کے قونصل خانوں میں جا کر دونوں ملکوں کے قونصلٹ جنرلز کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں.
مرعشی نے زاہدان میں تعینات پاکستانی قونصلٹ جنرل "محمد رفیع" کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاک ایرانی قوموں کے درمیان مشترکہ ثقافتی، تاریخی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں.
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے ذریعہ مشرق وسطی، یورپی اور افریقی ممالک سے منسلک کیا جا سکتا ہے جس سنہری موقع سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے.
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ 1000 کلومیٹر سرحدوں کی مبنی پر اقتصادی اور تجارتی تلقات بڑھانا نہایت اہم ہے.
ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے نائب گورنر جنرل نے بھارتی قونصلٹ جنرل "جاگات پراتاپ سینگ" کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور بھارت کے درمیان دستخط ہونے والے اقتصادی معاہدوں کا مقصد دونوں ممالک کے مفادات کی فراہمی ہے.
مرعشی نے ایرانی چابہار بندرگاہ کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹریٹجک بندرگاہ علاقائی ممالک کے درمیان ایک مواصلاتی پل کی طرح کردار ادا کر رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ ایران اور بھارت اقتصادی، تجارتی، تیل اور مواصلات راہداری کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لئے اعلی صلاحیتیں کے صاحب ہیں.
274*9393**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
4 + 6 =